Book Name:Fikr-e-Akhirat

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے”غفلت“سےعقیقے کی چند سنتیں اور آداب   سُنتےہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:لڑکااپنےعقیقے میں گِروِی ہے،ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے، اُس کا نام رکھا جائے اور سرمُونڈا جائے۔(تِرمِذی،۳/۱۷۷، حدیث:۱۵۲۷)٭گِروی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع(فائدہ)حاصِل نہ ہوگا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض(مُحَدِّثین) نے کہا: بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا)اور اُس میں اچّھے اَوصاف(یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا عقیقے کے ساتھ وابستہ ہیں۔(بہارِ شریعت،۳ /۳۵۴)٭بچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ کہتے ہیں۔(بہارِ شریعت، ۳/۳۵۵)

( اعلان )

عقیقےسے مُتَعَلِّق بقیہ سُنتیں اورآداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان سنتیں اور آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ