Book Name:Fikr-e-Akhirat

٭بد شگونی سے بچنے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق”بد شگونی سے بچنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اَللّٰهُمَّ لَا يَأتِي بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِكَ

(ابوداود،کتاب الطب،باب فی الطیرۃ،۴/۲۵،حدیث:۳۹۱۹)

ترجمہ :اے اللہ پاک!تُو ہی بھلائی عطا فرماتا ہے،تُو ہی بُرائی دُور کرتا ہے۔گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قُوّت تیری ہی طرف سے ہے۔(مَدَنی پنج سورہ،ص۲۱۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72 نیک کام(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!  نیک کام کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک کام کے رِسالے سے آج کی غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک کام پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک کام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔