Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!اب احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں باپ کی شان اور باپ  سے اچھا سُلوک کرنے کی اَہَمِّیَّت پر مُشْتَمِل 5فرامینِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنئے،چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا:باپ جنّت کا درمیانی دروازہ ہے،تیری مرضی ہے،اس کی حفاظت کر یا اسے چھوڑ دے۔(ترمذی،کتاب البر والصلة،باب :ماجاء من الفضل فی رضا الوالدین ،۳/ ۳۵۹، حدیث:۱۹۰۶)

 (2)ارشاد فرمایا: ربِّ کریم کی رضا باپ کی رضا مندی میں ہے اور ربّ کریم کی ناراضی باپ کی ناراضی میں ہے۔(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء من الفضل فی رضا الوالدین، ۳/۳۶۰، حدیث:  ۱۹۰۷)

(3)ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی فرمانبرداری والد کی فرمانبرداری کرنے میں ہے اور اللّٰہ پاک کی نافرمانی والد کی نافرمانی کرنے میں ہے۔( معجم اوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱/۶۱۴، حدیث: ۲۲۵۵)

(4)ارشادفرمایا:جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور ان سے اچھا سُلوک نہ کیا وہاللہکریم کی رحمت سے دور ہوا اور خدا پاک کے غضب کا حق دار ہوا۔(معجم کبیر، ۱۲/۶۶، حدیث: ۱۲۵۵۱)

(5)ارشادفرمایا:تم میں سے کوئی اپنے باپ کو ہرگز گالی نہ دے۔صحابَۂ کرام رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کوئی شخص اپنے باپ کو کیسے گالی دے سکتا ہے؟ارشاد فرمایا:یہ کسی شخص کے باپ کو گالی دے گا تو وہ اِس کے باپ کو گالی دے گا۔(مسلم،کتاب الایمان،باب الکبائرو اکبرہا ،حدیث:۲۶۳،ص۶۰ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سُنا کہاللہ پاک نے باپ کو کیسی اُونچی شان کا مالک