Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

محترم کی خدمت کرتا رہا یہاں تک کہ والدِ محترم  کا انتقال ہوگیا،لہٰذا اس نے میراث میں سے کچھ بھی نہ لیا۔ایک رات اس نے خواب میں کسی کہنے والے کو یہ کہتے سُنا:فُلاں جگہ جاؤ اوروہاں سے100 دِینار(یعنی سونے کے سِکّے)لے لو۔“لڑکے نے پوچھا:”کیا اس میں بَرَکت ہے؟ “جواب ملا:” نہیں۔“صبح ہوئی تو اس نے  خواب اپنی بیوی  کوسُنایا،بیوی نے کہا:تم ان دیناروں کو لے لو،ان کی بَرَکت یہ ہے کہ ہم ان سے کپڑے بنوائیں اورزندگی گزاریں۔“لڑکے نے انکار  کردیا۔اگلی رات پھراس نے خواب میں کسی کو کہتے سنا:”فلاں جگہ  جاؤ اور وہاں سے 10دِینار لے لو۔“اس نے پوچھا:”کیاان میں بَرَکت ہے؟“جواب ملا:”نہیں۔“صبح اس نے اپنی بیوی کو خواب سُنایا توبیوی نے پہلے کی طرح کہا،مگر اس نے پھرلینے سے انکار کردیا،تیسری  رات پھر اس نے خواب میں سُنا:”فلاں جگہ جاؤ اور1دِینار لے لو۔“اس نے پوچھا:”کیا اس میں بَرَکت ہے؟“جواب ملا:”ہاں۔“چنانچہ لڑکا  گیا اور دِینار لے کر بازار روانہ  ہو گیا،اسے ایک آدمی ملا جو دو مچھلیاں اُٹھائے ہوئے تھا،لڑکے نے کہا :”ان کی قیمت کیا ہے؟“اس نے کہا:”1دِینار۔لڑکے نے 1دِینار کے بدلے  دونوں مچھلیاں لیں اور چل دیا۔گھر آکر ان کا پیٹ چیرا تو ہر ایک کے پیٹ میں سے ایک ایسا موتی نکلا جس کی مثل لوگوں نے نہ دیکھاتھا۔اُدھر بادشاہ نے ایک شخص کو ایسا ہی موتی تلاش کرنے اور خریدنے بھیجاتو وہ موتی اس لڑکے کے پاس ملا،لہٰذااس نے وہ موتی سونے سے لدے ہوئے 30 خچروں کے بدلے بیچ دیا۔جب بادشاہ نے موتی دیکھا توکہا:اس کا فائدہ اسی صورت میں ہے کہ اس جیسا ایک اوربھی ہو۔ “لہٰذابادشاہ نے خادمین سے کہا:اس کی مثل ایک اورتلاش کرو اگرچہ قیمت ڈبل دینی پڑے۔چنانچہ وہ اسی لڑکے کے پاس آئے اور کہا:”جوموتی ہم نے تم سے خریداتھا اس جیسا اوربھی ہوتو ہمیں دے دو ہم تمہیں ڈبل رقم دیں گے۔لڑکے نے پوچھا:کیا تم واقعی اتنا دوگے؟“انہوں نے کہا:” ہاں۔“چنانچہ لڑکے نے دوسراموتی ڈبل قیمت (یعنی سونے سے لدے