Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

اولاد کی صحیح تربیت نہ کرنے اور انہیں حد سے زیادہ ڈھیل دینے کے سبب ماں باپ کو کیسے کیسے دن دیکھنے پڑتے ہیں۔آئیے!اس بارے میں2سبق آموز واقعات سنتی ہیں چنانچہ

اولاد کی اسلامی تربیت نہ کرنے کا نقصان

ایک شخص نے اپنے باپ سے کہا:آپ نے میرے بچپن میں(اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت نہ کرکے)مجھے ضائع کیا لہٰذا اب میں آپ کے بڑھاپے میں آپ کو ضائع کروں گا۔(فیض القدیر،۱/۲۹۲،تحت الحدیث :۳۱۱)

بے اولاد کو جب اولاد ملی!

امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکتاب”نیکی کی دعوت“ میں تحریر فرماتے ہیں:ایک مالدار شخص کے یہاں اولاد نہ تھی،اُس نے اس کیلئے بڑی کوششیں کیںمگر کامیابی نہ ملی،کسی نے مشورہ دیا کہ مکے شریف حاضِر ہوکر مسجدحرام کے اندر مقامِ ابراہیم کے پاس دعا مانگئے اِنْ شَآءَ اللہآپ کا کام ہوجائے گا۔اُس نے ایسا ہی کیا اور اللہ کریم نے اُسے چاند سا بیٹا دیا۔اُس نے بڑے نازسے اُس کی پرورش کی،اِکلوتے بچّے کو ضَرورت سے زیادہ پیار مِلا اور دُرُست تربیت نہ کی گئی،جس کے سبب وہ آوارہ اور فضول خَرچ ہو گیا۔باپ کو بَہُت دیر میں ہوش آیا، اُس نے اپنے بِگڑے ہوئے بیٹے کو پیسے دینے بند کر دیئے،اِس سے وہ اپنے باپ کا مخالِف ہوگیا اور جہاں اس کے باپ نے اولاد کیلئے دعا مانگی تھی جس کا یہ نتیجہ تھا وہیں یعنی مکّۂ مُکَرَّمہ حاضِر ہو کر مقامِ ابراہیم کے پاس یہ نالائق بیٹا اپنے باپ کے مرنے کی دعائیں مانگنے لگاتاکہ باپ کی موت کی صورت میں اِسے وِرثےمیں اُس کی دولت ہاتھ آجائے۔(نیکی کی دعوت،ص۵۷۷)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہو ا!اولاد کی درست اسلامی تربیت سے غفلت کرنا