Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

اُمید وار بن جائے۔ جبکہ کتنی بدنصیب ہے وہ  جو اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے دشمنی رکھے اور اسی دشمنی میں زندگی گزار دے۔

یاد رکھئے!جس طرح اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت کرنا رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کرنا ہے ، ایسے ہی اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے دشمنی رکھنا گویا آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے دشمنی ہے۔ وہ لوگ جو اہلِ بیت پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سےدشمنی رکھتے ہیں اور ان کی شان میں بکواسات کرتے ہیں ، ایسوں کو سوچنا چاہیے کہ کل قیامت کے دن جب نبیِّ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان سے منہ موڑ لیں گے تو پھر یہ کدھر جائیں گے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود اپنے اَہلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سےدشمنی رکھنے پر وعیدیں  ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے!عبرت کے لیے 3وعیدیں سنتی ہیں :

1۔   جو اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)سے جنگ کرے میں اس سے جنگ کرنے  والا ہوں اور جو ان سے صلح کرے ، اس کی مجھ سے صلح ہے۔ (ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فضل فاطمۃ ، ۵ / ۴۶۵ ، حدیث :  ۳۸۹۶)

2۔   خبردار!جو شخص اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)کی دشمنی پر مرا ، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا : یہ اللہ  پاک کی رحمت سے نااُمید ہے۔  (الشرف المؤبد ، ص۷۹)

3۔   جو شخص اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ) سے دشمنی یا حسد کرے گا ، اسے قِیامت کے دن حوضِ کوثر سے آگ کے کَوڑوں سے دُور کیا جائے گا۔ (کنزالعمال ، کتاب الفضائل ، الجزء الثانی عشر ، ۶ / ۴۸ ، حدیث :  ۳۴۱۹۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!غور کیجئے!اَہلِ بَیْتِ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے دشمنی کتنی