Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

میں ہمیشہ گم رکھے ، ان کی محبت کا چراغ ہمارے دلوں میں سدا روشن رہے اور ہم یہی جلتا ہوا چراغ لے کر قبر میں جائیں اور اس کی بَرَکت سے ہماری قبر کا اندھیرا دور ہوجائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَہلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی مَحَبَّت کی اَہَمِّیَّت

پیاری پیاری اسلامی بہنو!صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے ساتھ ساتھ اَہلِ بَیْتِ اَطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت و عقیدت کا دم بھرنا بھی ضروری ہے۔ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت ہو اور دل مَعَاذَ اللہ اَہلِ بَیْت ِاطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی دشمنی سے بھرا ہو ، یا اَہْلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی مَحَبَّت تو دل میں ہو ساتھ ہی صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَعَاذَاللہ دُشمنی کے بیج بھی دل میں ہوں ایسا ہرگزنہیں ہوناچاہیے۔ لہٰذا

صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچے اوروفاکرنے والےساتھی ہیں تو اَہلِ بَیْتِ اطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اولاد ہیں۔ مُصْطَفٰے کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی سچی مَحَبَّت کا اِظہار کرنے کے لئے ہمیں بھی اپنے دل میں اَہلِ بَیْت کی مَحَبَّترکھنی چاہیے۔ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ شفاعت نشان ہے : جو شخص وَسِیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہو ، جس کے سبب میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں ، اُسے چاہئے کہ میرے اِہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)کی خدمت کرے اور اُنہیں خُوش کرے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!کس قدر خُوش قسمت ہے وہ اسلامی بہن جو مَدَنی رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آلِ پاک  کو خوش کرنے والے کام کرے اور اسی وجہ سے وہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شفاعت کی


 

 



[1]     برکاتِ آل رسول ،  ص ۱۱۰