Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

حضرت  عمرِ فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے احادیث سنیں اور رِوَایت کیں۔ ٭حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوَایت کرنے میں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بھائی  اما م حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے شہزادے  امام زینُ العابدین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی صاحِبْزادیاں رَضِیَ اللہُ عَنْہُن اَجْمَعِیْن ، پوتے  امام باقر رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سمیت دیگر عُلَما و مُحَدِّثِیْن شامل ہیں۔ (الاصابہ ، حرف الحاء ،  رقم۱۷۲۹ ،  الحسین  ، ۲ / ۶۸)حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا مُستقل علمی حلقہ مسجدِ نَبوی میں لگا ہوتا ، جس میں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہ فرماتے تھے۔ ( تاریخ ابن عساکر  ، رقم ۱۵۶۶ ،  الحسین بن علی بن ابی طالب۔ ۔ ۔ الخ ۱۴ / ۱۷۹ مفھوماً)

حضراتِ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کے تعلق سے اَمِیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مَولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے  چار (4)رسائل : امامِ حسین کی کرامات(64 صفحات) ، امامِ حسن کی 30 حکایات(28صفحات) ، کربلا کا خونی منظر (40صفحات)اور حسینی دولہا(16صفحات)ہدیۃًطلب کیجئےاور مطالعہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت ، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ([1])

 “ گھر میں آنے جانےکی “ سنتیں اور آداب  


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱ / ۹۷ ، حدیث : ۱۷۵