Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

گیا۔ آئیے!ثواب کی نِیَّت سے حضرت  امام حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا مختصر (Short)ذکرِ خیر سنتی ہیں :

٭حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کی وِلادَت5شعبان4ھ کو مدینۂ پاک میں ہوئی۔ ٭ حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا نام نبیِّ احمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے “ حُسین “ اور “ شبیر “ رکھا۔ ٭ حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی کُنْیت “ ابو عبداللہ “ اورآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا لَقب “ سِبۡطُ رَسُوۡلِ اللہِ(رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے نواسے) “ اور “ رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل(رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پھول) ہے۔ (اسد الغابۃ ، باب الحاء والحسین ، ۱۱۷۳ ، الحسین بن علی ، ۲ / ۲۵ ، ۲۶ ملتقطاوسیراعلام النبلاء  ،  ص۲۷۰۔  الحسین الشہید...الخ ،  ۴ / ۴۰۲) ٭حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی ولادت کے بعد نبیِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے  دائیں  کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہی اور اپنا لُعاب ِ اَقْدس ان کے مُنہ میں ڈالا۔ ( کنز العمال ،  ۸ / ۲۵۲ ،  جزء ۱۶ ،  حدیث : ۴۵۹۹۳  ، ملتقطا)٭آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو دنیا میں اپنا پھول قرار دیا۔ (بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی ، باب مناقب الحسن والحسین ،  ۲ / ۵۴۷ ،  حدیث :  ۳۷۵۳)٭حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اپنے بڑے بھائی حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی طرح جنّتی جوانوں کے سردار  ہیں۔ ( ترمذی ، کتاب المناقب ،  باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی...الخ ،  ۵ / ۴۲۶ ،  حدیث :  ۳۷۹۳)٭ حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے25حج پیدل کئے تھے۔ ( تاریخ ابن عساکر  ، رقم ۱۵۶۶ ،  الحسین بن علی بن ابی طالب۔ ۔ ۔ الخ  ، ۱۴ / ۱۸۰)٭ حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے رسولِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ  مَولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سےعِلْمِ دِین کا خزانہ پایا ۔ حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی عِلْم سے بھر پور گُفتگو ایسی دلکش ہواکرتی تھی کہ لوگوں کی یہ خواہش ہوتی کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ خاموش نہ بیٹھیں بلکہ عِلم و حِکمت کےنکات بیان کرتے ہی رہیں۔ ٭حضرت  اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ، اپنے والدِمحترم  علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، والدۂِ مُحترمہ سیدہ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا اور دوسرے خلیفۂ رسول امیرُالمؤمنین