Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق “ حُسنِ عبادت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ دعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِِ عِبَادَتِکَ

 (ابو داؤد ،  کتاب الوتر ،  باب فی الاستغفار ،  ۲ / ۱۲۳ ،  حدیث :  ۱۵۲۲)

ترجمہ : اےاللہپاک!تُو اپنے ذکر ، اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔  (فیضان دعا ، ص۲۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72 نیک کام (

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

          آئیے!72 نیک کام کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1) رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی72 نیک کام کےرِسالےسےآج غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2) جن طریقوں پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک کام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5) بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یانیک کاموں پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جننیک کاموں پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاََ آج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔