Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

بیدارکرنے کے لئے اُمّت کی خیر خواہی کی مختلف  صورتوں کے بارے میں سنتی ہیں جن پرعمل کر کے ہم   اُمّت ِمُسْلِمَہ کی خیر خواہی کرنے کا ثوابِ عظیم حاصل کرسکتی  ہیں ، چنانچہ

       ٭کسی بیمار(اسلامی بہن)کی عیادت کرنا خیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جس نے مریض کی عیادت کی ، جب تک وہ بیٹھ نہ جائے دریائے رحمت میں غو طے لگاتا رہتاہےاورجب وہ بیٹھ جاتا ہےتو رحمت میں ڈوب جاتاہے۔ (مسند امام احمد ، مسند جابربن عبداللہ  ،  ۵ / ۳۰ ، رقم :  ۱۴۲۶۴) ٭ (اسلامی بہن )کی تکلیف دور کرناخیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جوکسی مسلمان کی تکلیف دور کرے اللہ پاک قِیامت کی تکلیفوں میں سےاُس کی تکلیف دُور فرمائے گا۔  (مُسلِم  ، کتاب البر والصلۃ ۔ ۔ الخ  ، ص۱۰۶۹ ،  حدیث : ۶۵۷۸)  ٭ (اسلامی بہن )کی عزت کی حفاظت کرنا خیرخواہی ہے ،  ٭ (اسلامی بہن ) کا دل  خوش کرنا خیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : فرائض کےبعدسب اعمال میں الله پاک کو زیادہ پیارا مسلمان کادل خوش کرناہے۔ (مُعْجَم کَبِیْر  ، ۱۱  /  ۵۹ ، حدیث :  ۱۱۰۷۹)٭ معاف کرنا خیرخواہی  ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : اللہ پاک بندے کے معاف کرنے کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ فرمادیتا ہے اورجوشخص اللہ پاک کے لئے عاجزی اختیارکرتا ہے اللہپاک اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ (مسلم ، کتاب البر ، باب استحباب العفو والتواضع ، ص ۱۰۷۱ ، حدیث :  ۶۵۹۲)٭نیکی کی دعوت دینااوربُرائی سےمنع کرناخیر خواہی ہے ، حضرت کعبُ الاَحباررَضِیَ اللہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں : جَنَّتُ الْفِرْدَوْس خاص اس کے لئے سجائی جاتی ہے جو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے۔ (تنبیہ المغترین ، ص۲۳۶)٭غریب  (اسلامی بہنوں ) کی مددکرنا بھی خیرخواہی ہے ، ٭مقروض(اسلامی بہنوں )  کےساتھ نرمی کرنا خیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جو محتاج کو مہلت دے يا اس کاقرض معاف کردے اللہ پاک اُسے دوزخ کی گرمی سے محفوظ فرمائےگا۔ (مسندامام احمد ، مسند عبداللہ بن عباس ، ۱ / ۷۰۰ ،  حدیث :  ۳۰۱۷) اللہ