Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

کےمدنی ماحول سے وابستہ  ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں  دنیا بھر میں  نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچارہی ہے، وہیں  107شُعبہ جات کےذریعے زندگی کے مختلف  شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی بھی اِصلاح کی کوشش کر رہی ہے،اِنہی شُعْبہ جات میں سےایک شعبہ’’مجلسِ تَراجِم ‘‘بھی ہے جو امیرِاہلسُنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَا لِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل کامختلف زَبانوں میں تَرجمہ(Translation)  کرنےکی خِدمت سَراَنجام دےرہی ہے تاکہ اُردو پڑھنے والوں کےساتھ ساتھ دُنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی ان کتابوں سے فیض یاب ہو سکیں اوران کابھی یہ مدنی ذِہْن بن جائےکہ مجھےاپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ

          اِنْتہائی قلیل عرصہ میں اب تک اس مجلس کےتحت دُنیاکی مختلف زَبانوں میںامیرِاہلسُنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَا   تُہُمُ الْعَا  لِیَہ کی بہت سی تصانیف اور مکتبۃُ المدینہ کی  کُتُب ورَسائل  کاتَرجمہ ہوچُکاہے۔ہمیں بھی چاہیےکہ مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب ورَسائل کاخُودبھی