Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

جانوروں کو کُرسی نہ بنالو

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:ان جانوروں پر اچھی طرح سُواری کرو اور(جب ضرورت نہ ہو تو)ان سے اُتر جاؤ،راستوں اور بازاروں میں گفتگو کرنے کےلئے انہیں کرسی نہ بنالو کیونکہ کئی سُواری کےجانور اپنے سُوار سے بہتر اور اس سے زیادہ اللہ پاک کا ذکر کرنے والے ہوتے ہیں۔

(جامع الاحادیث،۱/۴۰۴، حدیث: ۲۷۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حدیثِ کریمہ سےمعلوم ہوا!جانوروں کو جس مقصد کےلئے پیدا کیا گیا ہے انہیں اسی  کام  کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔اللہ پاک ہمارےدلوںکو نرم فرمائے،بےزبانوں پرظلم وستم  کرنےسےمحفوظ فرمائےاورجن مقاصد کیلئےان جانوروں کو ہمارے لئے بنایا گیا ہے،اِنہی کاموں میں ان کا استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یاد رکھئے!جانوروں پر ظلم کرنے کی وجہ سے آخرت میں اس  کابدلہ بھی  دینا پڑے گا ،چنانچہ

گدھےکی نصیحت

حضرت ابوسلیمان دارانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک دفعہ میں گدھے پرسُوار تھا،میں نے اُسےدو(2)تین(3)مرتبہ مارا تو اس نے اپنا سر اُٹھا کر میری طرف دیکھا اور کہنے لگا:اے ابو سلیمان!قیامت کےدن اس مارنے کا بدلہ لیا جائےگا،اب تمہاری مرضی ہےکم مارو یا زیادہ۔تو میں نے کہا:اب میں کسی کوبھی نہیں ماروں گا۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر،۲/۱۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےا سلامی بھائیو!قربانی کےموقع پرجانورذبح کرنا بڑی سعادت کی