Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He
3۔ ارشادفرمایا:انسان بَقَر عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا،جو اللہ پاک کو (جانور کا )خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو،یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اور قربانی کا خون زمین پر گِرنے سے پہلے اللہ پاک کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے۔لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔(تِرمِذی،۳/۱۶۲،حدیث: ۱۴۹۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!جولوگ قربانی کی طاقت رکھنے کے باوُجُود اپنی واجِب قربانی ادا نہیں کرتے،ان کےلیےلمحۂ فکریہ ہے،یِہی نقصان کیا کم تھا کہ قربانی نہ کرنے سے اتنے بڑے ثواب سےمحروم ہوگئے مزید یہ کہ گناہگار بھی ہوئے۔فتاویٰ امجدیہ جلد3صَفْحَہ نمبر315 پر لکھاہے:اگر کسی پر قربانی واجِب ہے اور اُس وَقت اس کے پاس روپے نہیں ہیں تو قَرض (Loan)لے کر یا کوئی چیز فروخت کر کے قربانی کرے۔(فتاویٰ امجدیہ ،۳/۳۱۵)
اللہکریم ہمیں قربانی جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ساری زندگی ربِّ کریم کی فرمانبرداری میں گزارنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہکریم نےاپنی تمام مخلوق کوکسی نہ کسی مقصد (Purpose)کے لئےپیدا فرمایاہے،اسی طرح حیوانات کی پیدائش کابھی مقصد ہے۔ان جانوروں سے ہمیں گوشت اور دودھ حاصل ہوتاہےاور دودھ سےدَہی،مکھن،گھی وغیرہ مفید چیزیں حاصل ہوتی