Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He
اِسْتِحْبابِی اَمر(مُسْتَحَب)ہے کچھ ضَروری نہیں،چاہے تو سب اپنے صَرْف(یعنی استعمال) میں کرلے یا سب عزیزوں قریبوں(رشتے داروں) کو دے دے،یا سب مساکین کو بانٹ دے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۰/۲۵۳)٭مَنّت یا مرحوم کی وصیَّت پر کی جانے والی قُربانی کا سب گوشت فُقَراء(فقیروں)اور مساکین(مسکینوں)کو صَدَقہ کرنا واجِب ہے نہ خود کھائے نہ مالداروں کو دے۔(بہارِشریعت،۳/ ۳۴۵،حصہ۱۵ماخوذاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭نیکوں میں شمار کئے جانےکی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”نیکوں میں شمار کئے جانے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
(اَللّٰہُمَّ) رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ(۵۳) (پ۳،اٰلِ عمران:۵۳) ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ہمارے ربّ!ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اورہم نے رسول کی اِتّباع کی پس ہمیں گواہی دینے والوں میں سے لکھ دے۔(فیضانِ دعا،ص۲۴۹)
نوٹ:لفظ”(اَللّٰہُمَّ)“آیت کاحصہ نہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭اجتماعی غور و فکر کا طریقہ(72نیک بننےکے طریقے(
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)