Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اِبتِدائی تعلیم اپنے دادا جان سے حاصِل کی،پھر سیالکوٹ کے مشہور عالِم دین حضرت علّامہ مَولانا محمد حُسَین نقشبندی رَحْمَۃُاللّٰہ ِعَلَیْہ سے پڑھا،اس کے بعد مشہور محدّث حضرت علّامہ وَصی احمد مُحَدِّثِ سُورتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے حلقۂ درس میں شامل ہوگئے اورتقریباً چار(4) سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصا) 

اخلاق و عادات

سیدی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نہایت ہی پسندیدہ خوبیوں اور بہترین اَخلا ق والے تھے، ہمیشہ یادِ خُدا میں ڈُوبےرہتے،راتوں کو جاگ کر عبادت کرنے والے اور تہجُّد پڑھنے والے بُزرگ تھے، اِشراق،چاشت اور اوّابین کی نمازیں ادا کرنا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کامَعمُول تھا، کمزوری اور بُڑھاپے کےباوجودہر اسلامی مہینےکی13،14،15تاریخ کے روزے نہیں چھوڑتے تھے۔(سیدی ضیاءالدین احمد القادری،۱/۴۸۶، ملخصاً)

وصالِ پُرملال اورتدفین

4 ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام1401 ؁ھ بمطابق2-10-1981 بروزِ جمعہ مسجدِنبوی شریف  کے مُؤَذِّن نے اَللہُ اَکْبَرْ اَللہُ اَکْبَرْکہا،سیدی قُطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے کلمہ شریف پڑھا اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی رُوح جسم سے جُدا ہوگئی۔غُسْل شریف کےبعدآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے کفن کو اس مبارَک  پانی سے دھویا گیا جس پانی سےسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قبرِ انور کو غُسْل دیا گیااور مُختلِف تَبَرُّکَات رکھےگئے،پھرکفن شریف باندھاگیا۔ بعدنمازِعصر دُرُودوسلام اورقصیدۂ بُردہ شریف کی گُونج میں جنازۂ مُبارَکہ اُٹھایا گیا اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی آرزو کےمُطَابِق جَنَّتُ الْبَقِیْع  میں اَہلبیتِ اَطہارعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکےقُرب میں دفن کیاگیا۔(سیّدی قطبِ مدینہ،ص۱۷)