Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

داربنادیتاہے۔کسی نےکیا خوب کہا:یعنی خدا پاک کی رحمت بندوں کو بخشنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہے،خدا پاک کی رحمت بندوں سے مغفرت کی قیمت نہیں طلب کرتی۔(منتخب حدیثیں،ص۱۴۲ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سیدی قُطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کی چند جھلکیاں

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ذُوالحِجَّۃِ الْحَرام کا مبارَک مہینا جاری ہے،اس مہینےمیں بہت سےبُزرگانِ دِیْنرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکاعُرس منایاجاتاہے،انہی نیک سیرت لوگوں میں سے ایک بہت ہی محترم شخصیت،آفتابِ رَضَوِیَّت،پیرِطریقت،رہبرِشریعت،خلیفۂ اعلیٰ حضرت قُطبِ مدینہ حضرت علّامہ مَولانا ضیاءالدّین احمد مَدَنی قادِرِی رَضَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کا عُرس مبارَک منایا جاتا ہے۔ آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لیےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مُبارَک سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں،چنانچہ

نام و نسب وتاریخِ  پیدائش!

حُضُورسَیِّدی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کا نام ضِیاءُالدین احمد ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ خود ارشاد فرماتے تھے:میراپیدائشی نام”احمدمختار“ہے،میرے دادا حضرت شیخ قُطبُ الدین قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے بعدمیں میرانام’’ضِیاءُالدِّین‘‘رکھ دیاتھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پِیر شریف کے دن ربیعُ الاوّل 1294؁ھ بمطابق 1877 ؁ءکوبمقام قصبہ کلاس والا،ضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمدالقادری، ۱/۱۶۴،ملتقطاً)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین مَدَنیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مُرشِد ہیں،لاکھوں کروڑوں دعوتِ اسلامی والے ان سے مَحَبَّت و عقیدت رکھتے ہیں،ان کی وِلادت کے مکانِ عالیشان کو خریدکر دعوتِ اسلامی نے مسجد و مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کر دیاہے۔