Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

تحریک دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر مدنی قافلوں کی دھومیں مچادیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش107شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے،انہیں میں سے ایک شعبہ ’’مجلس مَدَنی قافلہ ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ 12ماہ،ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں جدول کے مطابق3 دن کے مَدَنی قافلے میں چلنےکے لئے تیار کرنا،کروانااور نیکی کی دعوت دینےوالا بناناہے۔اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار مَدَنی قافلے مختلف ملکوں،شہروں،گاؤں اور دیہات وغیرہ کی طرف جاتے رہتے ہیں،عِلْمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلس مَدَنی قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّۃ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اورعاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اللہ کریم”مجلس مَدَنی قافلہ“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جانوروں پر رحم کرنے کے فوائد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رہے!ضرورت کے پیش ِ نظر اگرچہ جانورپالنا منع نہیں، مگر انکی خوراک پانی  کاخیال رکھنا،سردی وگرمی میں ان کی دیکھ بھال کرنابہت اہم معاملہ ہے، اکثر لوگ اس بات کاخیال نہیں رکھتے بس اپنا شوق پوراکرتےہیں اوران بےزبان جانوروں کوبِلا وجہ تکلیف  پہنچاتےرہتے ہیں ۔اسی معاشرے میں ایسے رحم دل لوگ بھی موجود ہیں، جوان  بے زبان جانوروں