Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی

حیدرآباد(سندھ،پاکستان)کے اسلامی بھائی کی ٹانگوں میں اس قدر شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا  مشکل  ہو گیا۔ اس درد سے نجات پانے کیلئے  انہوں نے بہت رقم خرچ کی۔ سندھ کے علاوہ پنجاب کے کئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ فرق نہ ہوا۔ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی،دورانِ گفتگوانہوں نے ان اسلامی بھائی سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور انہیں مَدَنی قافلے میں چلنے کی برکات بتاتے ہوئے کہا:آپ نے اتنا علاج کروایا ہے اگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کر  کےدیکھیں کہ مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے جہاں ہزاروں لوگوں کےمسائل حل ہوئے ہیں وہیں اِنْ شَآءَ اللہ راہِ خدا میں چلنے کی بَرَکت سے آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان اسلامی بھائی کی یہ باتیں ان کے  دل پراثر کر گئیں اور وہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں چلنے کے لئے تیار ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ جب انہوں نے  مَدَنی قافلے میں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کیلئے دعا کی توان کی دعا قبول  ہوئی اور مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے انہیں  درد سے نجات مل گئی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مَدَنی قافلہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ مَدَنی قافلوں میں چلنے کی کیسی کیسی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں،لہٰذا آپ بھی مَدَنی قافلوں میں چلنے کو اپنا معمول بنالیجئے اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی