Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی قافلہ “

پیارے پیارے ا سلامی بھائیو!نیک لوگوں کی سیرت اپنانے اورجانوروں  پر رحم  کرنے کی عادت بنانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی  ماحول سے وابستہ ہو جائیےاورذیلی حلقے کے 12مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔12مَدَنی کاموں میں سے  ایک مَدَنی کام”مَدَنی قافلہ“بھی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭مَدَنی قافِلے میں چلنے سے نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔ ٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے،جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب المساجد الخ،با ب لزوم المساجد الخ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)

12مَدَنی کاموں میں سےاِس مَدَنی کام”مَدَنیقافِلہکی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”مَدَنیقافِلہ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ،بالخصوص ”مَدَنیقافِلہ“ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا جاسکتاہے۔