Book Name:Makkah Aur Hajj Kay Fazail

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی برکت حاصل کرنے کو حاضری دیتے ہیں۔جو فرشتہ ایک بار حاضری دے جاتا ہے اسے دوبارہ حاضری کا شرف نہیں ملتا ساری عمر میں صرف چند گھنٹے یعنی آدھے دن کی حاضری نصیب ہوتی ہے۔(مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حدیثِ پاک کے اِس حصّے”حتّٰی کہ جب زمین کھلے گی توحُضُور ستَّر (70) ہزار فِرِشتوں  میں  نکلیں  گے جوحُضُورکو پہنچائیں  گے۔ “کی وضاحت میں لکھتے ہیں:)یعنی قیامت کے اس دن کی ڈیوٹی والے فرشتے حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنی جُھرمٹ میں لےکر ربّ تعالیٰ تک پہنچائیں گے دُولہا کی طرح۔(مرآۃ المناجیح، ۸/۲۸۲تا ۲۸۳)

امامِ عشق و مَحَبَّت،اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ”حدائقِ بخشش“میں اسی بات کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے کیا خُوب ارشاد فرماتے ہیں:

ستّر ہزار صُبْح ہیں سَتّر ہزار شام

یُوں بندَگیِ زُلف و رُخ آٹھوں پہر کی ہے

(حدائق بخشش،ص۲۲۰)

مختصر وضاحت:یعنیصبح و شام مسلسل ستر(70)،ستر(70) ہزار فرشتے مدینے کے تاجدار، دوجہاں کے سردار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی حسین زلفوں اور چہرۂ انور کی آٹھوں پہر تعریف و توصیف کے لئے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے مزارِ پُرانوار پر حاضری دیتے ہیں۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو! حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلےاَچّھی اَچّھی نیّتیں کرلیتی ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ     مِّـنْ   عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])


 

 



[1] معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدیالخ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲