Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سُنا کہاللہ کریم نےماں کی دُعا میں کیسی تاثیررکھی ہے کہ ماں جب اپنی اَولادکے حق میں دُعا کرتی ہے تو ربِّ کریم اُس کے اُٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھتا اور اَولاد کے حق میں اُس کی دُعا قَبول فرماتا ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ ماں وہ مہربان ہستی ہے جو اَولاد کے لئے رو رو کر دُعائیں کرتی ہے، ماں کی دُعا جنّت میں لے جاتی ہے ، ماں کی دُعاربِّ کریم کا فرمانبردار بناتی ہے، ماں کی دُعا بُرائیوں سے بچاتی ہے، ماں کی دُعا اَولادکو مقامِ وِلایت تک پہنچادیتی ہے، ماں کی دُعا اَولاد کی قسمت سَنواردیتی ہے، ماں کی دُعا اَولاد کے حق میں قبول ہوتی ہے، ماں کی دُعا کامیابیاں دِلاتی ہے، ماں کی دُعا رَحمت اُترنے کا سبب ہے، ماں کی دُعا گناہوں کی مُعافی کا ذَرِیْعہ ہے ، ماں کی دُعا کی بَرَکت سے ربِّ کریم اَولاد سے مصیبتوں اور آزمائشوں کو ٹال دیتا ہے۔اللہ کریم ہمیں اپنی ماں کی خدمت کرنے، ان کی فرمانبرداری کرنے، انہیں راضی رکھنے اور ان سے دعائیں لینے والے کام کرنے کی توفیق و سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اگر ہم مُحَدِّثِینِ کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرتِ مبارَکہ کا جائزہ لیں تو اُن کی پاکیزہ سیرت میں ہمیں یہ مَدَنی پھول جگمگاتا ہوا دکھائی دے گا کہ اِن حضرات نے عِلْمِ حدیث حاصل کرنے اوراَحادیثِ رسول کا فیضان عام کرنے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا، حتّٰی کہ اِس راہ میں اپنے گھربار کو خَیر آباد کہہ کر دُور دراز ملکوں اورشہروں کا سفر طے کرکے علمِ حدیث حاصل کیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ چونکہ یادگارِ اَسلاف تھے، لہٰذاآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے مُحَدِّثِینِ کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقْشِ قدم پر چلتے ہوئے اِسی مقصَد کی خاطر اپنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami