Share this link via
Personality Websites!
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ، جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! مُحدِّثینِ کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنوہ مُقَدَّس ہستیاں ہیں جن کی شان و عظمت اور مقام و مرتبہ بہت ہی بلند و بالا ہے، ان حضرات نے عِشْقِ رسول کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی ساری زندگی حدیثِ پاک کی تَرْوِیج و اِشاعت(Propagation)میں گزاردی۔اِن بُزرگ ہستیوں میں جو مقام و مرتبہ حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو نصیب ہوا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ چونکہ شَوَّالُ الْمُکَرَّم کے مبارَک مہینے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پیدائش ہوئی تھی اور اِسی مہینے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا عُرسِ مبارَک بھی ہے۔لہٰذااِسی مُناسَبَت سے آج ہم مشہور مُحَدِّث حضرت سیدنااِمام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مُخْتَصَر تعارُف اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پاکیزہ سیرت کے مُختلِف پہلوؤں کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصِل کریں گی۔آئیے!پہلے حضرت سیدنااِمام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ذوقِ عبادت پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز واقعہ سن کراپنے اندر ذَوقِ عبادت کو بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں، چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami