Share this link via
Personality Websites!
جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔(مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم…الخ، ص ۵۹۲، حدیث: ۲۷۵۸)
3.ارشاد فرمایا:جس نے عیدُالْفِطر کے بعد(شَوّال میں)چھ(6)روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو ایک نیکی لائے گا اُسے دس(10)ملیں گی۔( ابن ماجہ، کتاب الصیام، باب الصیام ستۃ ایام …الخ، ۲/ ۳۳۳، حدیث:۱۷۱۵)
خَلیلِ مِلَّت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خلیل خان قادِری برکاتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ روزے عید کے بعد مسلسل رکھے جائیں تب بھی حَرَج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتے میں دو (2) روزے اور عِیْدُالْفِطْر کے دوسرے روز ایک روزہ رکھ لے اور پورے ماہ میں رکھے تو اور بھی مناسب (Suitable)معلوم ہوتاہے۔(سنی بہشتی زیور ، ص۳۴۷ملخصاً) اَلْغَرَض عِیْدُالفِطْرکا دن چھوڑ کر سارے مہینے میں جب چاہیں شَش عید کے روزے رکھ سکتی ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چندمدنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔آئیے!حدیثِ پاک کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُلاحَظَہ کیجئے:(1)فرمایا:جو شخص دینی معامَلات کے بارے میں چالیس(40) حدیثیں یاد کرکے میری اُمّت تک پہنچا دے گا اللہ پاک(قِیامت کے دن) اُس کو اِس شان کے ساتھ اُٹھائے گاکہ وہ فقیہ ہوگا، میں قِیامت کے دن اُس کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami