Share this link via
Personality Websites!
مشکل حل ہوجاتی ہے اور جس کشتی(Boat)میں صحیح بُخاری ہو وہ غَرْق نہیں ہوتی۔حافظ اِبنِ کثیر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:خشک سالی میں”صحیح بُخاری“پڑھنے سے بارش ہوجاتی ہے۔(تذکرۃ المحدثین، ص۱۹۸)
مشہور مُحَدِّثْ حضرت سَیِّدُنا شیخ عبدُ العزیز مُحَدِّثِ دِہْلَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:سختی کے وَقْت، دشمن کے خوف، مَرَض کی سختی اور دیگر بَلاؤں میں اِس کتاب کا پڑھناعلاج کا کام دیتا ہے، اکثر اِس کا تَجْرِبَہ ہوچکا ہے۔(بستان المحدثین، ص۲۷۴ملخصاً)حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:بعدِ قرآن شریف صحیح تر کتاب بُخاری شریف مانی گئی ہے، مصیبتوں میں خَتْم ِ بُخاری کیا جاتا ہے، جس کی بَرَکت اور اللہ پاک کے فَضْل سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔(مرآۃ المناجیح، ۱/ ۱۱ ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! رَمَضانُ المبارَک کے بعد شوّالُ الْمُکَرَّم کی آمدآمد ہے۔خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں اِہتمام کے ساتھ عِیْدُالْفِطْر کے بعد6روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے اور اس کی برکتیں پاتے ہیں۔آئیے!ہم بھی شَش عیدکے روزوں کے فضائل سنتی ہیں تاکہ ہمیں بھی یہ روزے رکھنے اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی سعادت نصیب ہو، چنانچہ
1.ارشاد فرمایا:جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر چھ (6)دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔(مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فیمن صام …الخ، ۳ / ۴۲۵، حدیث:۵۱۰۲)
2.ارشاد فرمایا:جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ(6)شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami