Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

وقت برباد کرتے ہیں، آج ایک تعداد ہے جسے جھوٹی کہانیوں  اور قِصّوں کی کتابیں پڑھ کر بڑا مزہ آتا ہے۔ آج بعض لوگ پورا پورا اخبار ایک نشست میں ختم کر دیتے ہیں۔ آج ایک تعداد ہے جو گھنٹوں ٹی وی دیکھتے گزار دیتے ہیں۔ آج ایک تعداد ہے جو سنیما گھروں میں گھنٹوں برباد کر دیتی ہے ، آج ایک تعداد ہے جو شاپنگ کے نام پر بازاروں میں گھنٹوں ضائع کردیتے ہیں ، ایک تعداد ہے جو ویڈیو گیمز(Video Games)کھیل کراپنے قِیمتی وقت کو ضائع کرتی ہے،بعض نادان ماہِ رمضان میں "ٹائم پاس کرنے"کے نام پررات بھر گلیوں میں کرکٹ کھیل کردُوسرے کے سکون کو بربادکرتے ہیں،بیماربوڑھوں اورچھوٹے بچوں کے لیے تکلیف کا سبب بنتے ہیں ۔ ایک تعدادہے جسے مہینوں تک قرآنِ پاک کاایک ورق(Page) پڑھنے کی توفیق نہیں ملتی۔ افسوس!  آج ہمارے بچوں کو کھلاڑیوں کے نام تو یاد ہوتے ہیں لیکن قرآن پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں بھی یادنہیں ہوتیں،آج ہمارے بچوں کو فنکاروں(Actors)،گلوکاروں کی معلومات ہوتی ہیں،لیکن افسوس !انہیں انبیائے کرام اوراسلامی مہینوں کے نام تک یادنہیں ہوتے،آج بچے انگریزی زبان میں نظمیں تو یاد کر لیتے ہیں،لیکن دِین کی بُنیادی باتوں سے بے خبر ہوتے ہیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی محرومی کی بات ہے ، یاد رکھئے! آج اگر ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں گے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی طرف مائل کریں گے  تو یہ دنیا میں بھی ہمارے لیے بہتری کا باعث بنے گا اور آخرت میں بھی اس کے فائدے ظاہر ہوں گے۔ آیئے! تلاوتِ قرآن پاک کے فوائد سے متعلق بُزرگان ِدِین کے چند ایمان افروز اقوال سنتے ہیں:

       (1)حضرت سیِّدُناعَمْروبن میمونرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں:جس نےنمازِفجرپڑھ کرقرآنِ پاک کھولااور اس کی100 آیات کی تلاوت کی تو اللہ کریم اس کےلئےتمام دنیاوالوں کےعمل کےبرابر ثواب بلند فرمائے گا۔(دین ودنیا کی انوکھی باتیں،ص۶۲)