Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

گے۔ (نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ! ہر ۔۔۔ کو ۔۔۔ مقام سے ۔۔۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں گی۔ اِنْ شَآءَاللہ

عاشقان رسول اسلامی بہنو!قرآن مجید جو کہ رب پاک کا کلام ہے جس پر دینِ اسلام کے احکام کا مدار ہے۔ ایسا مبارک کلام ہے جس کا نہ صرف پڑھنا  عبادت ہے بلکہ اس کی تو زیارت کرنا بھی عبادت ہے۔ میٹھی اسلامی بہنو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ! یکم رمضان سے “ فیضانِ تلاوتِ قرآن “ کورس کی ترکیب۔۔۔ مقام  پر ۔۔۔ بجے سے ۔۔۔ بجے تک  ہوگی۔ توآئیے نیت  فرمالیں  کہ فیضانِ تلاوتِ قرآن سے فیض یاب ہونے کے لیے  خود بھی شرکت کریں گی  اور دوسروں کو بھی شرکت کی ترغیب دلائیں  گی ۔ اِنْ شَآءَاللہ

عاشقان رسول اسلامی بہنو!حضرت سیدتنا اُمِ سلمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  فرماتی ہیں کہ آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا: “ عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے احاطے میں نماز پڑھنے سے  بہتر ہے۔ اور اس کا احاطے میں نماز پڑھنا ، صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے  اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے”۔ (کتاب جنت میں لے جانے والے اعمال، ص102) عاشقان رسول اسلامی بہنو!ہمارا ایک مدنی انعام بھی مسجدِ بیت میں نماز ادا کرنے والا ہے۔ اور اپنے گھر میں کسی جگہ کو خاص کر کے وہیں نماز ادا کریں تو پھر یہ مخصوص جگہ ہی آپ کی مسجدِ  بیت بن جائے گی۔ تو آئیے نیت کر لیتی ہیں کہ رمضان المبارک میں صلوۃ التسبیح  اور تراویح وغیرہ گھر  میں مسجدِ بیت میں ہی ادا کریں گی۔  ان شاء اللہ

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔