Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

زبان کاگناہ

زبان کا گناہ یہ ہے کہ اِس سے ایسی باتیں کرنا جو اللہ کریم کی ناراضی کا سبب بنے،اِس لئےگالی گلوچ، جھوٹ،غِیْبَت،چُغلی وغیرہ سے زَبان کو ناپاک ہونے سے بچائیے۔اے کاش!زَبان صِرْف و صِرْف نیک و جائز باتوں کیلئے ہی حَرَکت میں آئے،مَثَلاً زَبان سے تلاوتِ قرآن کیجئے، ذِکْر و دُرُود کا وِرْد کیجئے۔حَمْد و نعت شریف پڑھئے، سُنّتوں بھرا بیان کیجئےاورنیکی کی دعوت دیجئے وغیرہ۔

ہاتھ کا گناہ

ہاتھوں کو ربِّ کریم کی نافرمانی میں استعمال کرنا ہاتھوں کا گناہ ہے ،لہٰذا ہماری یہی کوشش ہو کہ کسی پر ظلماً ہاتھ نہ اُٹھیں،رِشوت لینے دینے کے لئے نہ اُٹھیں،نہ کسی کامال چُرائیں، نہ کسی نامَحرم سے مصافحہ کریں۔جب بھی ہاتھ اُٹھیں،صِرْف نیک کاموں کے لئے اُٹھیں،مَثَلاً باوُضو قرآنِ کریم کو ہاتھ لگائیے، اسلامی بہنوں سے مصافحہ کیجئے وغیرہ۔

پاؤں کا گناہ

پاؤں کا گناہ یہ ہے کہ اِن سے ایسی جگہوں پر جانا کہ جن سے اللہ کریم نے منع فرمایا ہے،لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم ہر گز ہرگز سینما  گھر کی طرف نہ چلیں، بری بیٹھکوں  کی طرف نہ چلیں کاش!پاؤں اُٹھیں تَو صِرْف و صِرْف نیک کاموں کیلئے اُٹھیں،پاؤں چلیں تونیکی کی دعوت دینے کیلئے چلیں،سُنّتوں بھرے اِجتماع کی طرف چلیں ۔

اللہ کریم ہمیں رَمَضان  وغیر رَمَضان میں اپنے اَعضاء کو گناہوں سے بچانے اور اِن کے ذریعے نیک و جائز کام کرنے کی تَوفِیْق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ