Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten
فطر ادا نہ کیا جائے۔ حضرت ابو سعید خُدری رَضِی اللہ عَنہ فرماتے ہیں :ہم صدقۂ فطر ایک صاع غَلّہ، ایک صاع جَو، یا ایک صاع پَنیر، یا ایک صاع کِشمش نکالتے تھے۔
صدقۂ فطر کی مختلف مقداریں سماعت فرمالیجئے:3840 گرام کشمش یا جَو شریف یا کھجور یا اس کی رقم یا 1920 گرام (2 کلو میں 80 گرام کم) گندم یا اس کی رقم (ان چاروں میں سے کسی بھی ایک مقدار کے مطابق صدقۂ فطر ادا کیا جا سکتا ہے)
یاد رہے! ہر ملک بلکہ ہر شہر میں ان چیزوں کی قیمت میں فرق ہوتا ہے، اور وقتاً فوقتاً ان قیمتوں میں تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں۔ لہٰذا اپنے اپنے شہر میں موجودہ قیمتوں کے مطابق حساب لگانا ہو گا۔ ایک شہر میں رہنے والے دوسرے شہر کی قیمتوں کے مطابق حساب نہ لگائیں۔ جن خوش نصیب اسلامی بہنوں کو اللہ کریم نے زیادہ مال و دولت سے نوازا ہے اُنہیں چاہیئے کہ وہ اپنے مَعیارِ زندگی کے مطابق فطرہ ادا کریں اور بارگاہِ اِلٰہی سے زیادہ ثواب پائیں ۔
عاشقان رسول اسلامی بہنو!قرآن پاک جس کو ہمارے میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے لبِ مبارک سے ادا فرمایا ہے۔ نیز قرآنِ پاک کی تلاوت دلوں کے زنگ کو دور کر دیتی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے 20 رمضان المبارک تک ہمارے علاقے میں " فیضانِ تلاوت قرآن " کورس کی ترکیب۔۔۔ مقام پر۔۔۔ بجے سے ۔۔۔ بجے تک ہوگی تو آئیے نیت کر لیتی ہیں کہ" فیضانِ تلاوتِ قرآن " کورس میں نہ صرف خود شرکت کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دے کر اپنے ساتھ لانے کی کوشش کریں گی۔
عاشقان رسول اسلامی بہنو! نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اور چھوڑنے کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اس کی دعوت دیتے رہیں گے اور برائی سے رکے رہیں گے اور اس سے منع کرتے رہیں گے۔ ( بحوالہ : نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! ہر ۔۔۔ کو ۔۔۔ مقام سے ۔۔۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں گی۔ تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں