Esal-e-Sawab Ki Barakaten

Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ   عَلٰی مُحَمَّد

    اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ اس نوجوان نےاللہ پاک کی عطا کی ہوئی طاقت سے اپنی ماں کو دوزخ میں دیکھاتوحضرت سَیِّدُنا ابنِ عَرَبی رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِعَلَیْہکی طرف سےكلمۂ طیبہ کا ثواب پہنچانے کی بَرَکت سے اس كی والدہ کو عذاب سے نجات مل گئی۔یاد رہے!جس حدیثِ پاک میں ستَّر ہزار (000،70)کلمہ طیِّبہ پڑھنے کی فضیلت ارشاد ہوئی ہے وہ یہ ہے:بے شک جس نے ستّر ہزار (000،70)مرتبہ کہا: لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ،اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس کے لیے یہ کہا گیا اس کی بھی مغفرت فرمائے گا۔ (مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح،۳ /۲۲۲،تحت الحدیث:۱۱۴۲)

لہٰذا ہمیں چاہئے  کہ زندگی میں کم از کم ایک بار ستَّر ہزار(000،70)کلمۂ طیبہ پڑھ لیں اورجورشتے دارفوت ہو گئے ہوں اُ ن کواس کا ثواب پہنچادیں۔یہ تعداد ایک دن اور ایک ہی مجلس میں پڑھنا ضَروری نہیں بلكہ تھوڑا تھوڑا کر کے بھی پڑھ  سکتی ہیں،روزانہ کم ازکم 100مرتبہ توآسانی سے پڑھا ہی جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب

عاشقان رسول اسلامی بہنو! آئیے!شیخ طریقت،امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’163مدنی پھول‘‘سے لباس پہننے کےمتعلق مَدَنی پھول سنتی  ہیں۔پہلے2فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:(1)جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْر(یعنی شرمگاہ )کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑےاُتارےتو بِسْمِ اللہکہہ لے۔(مُعْجَمِ اَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضرت