Esal-e-Sawab Ki Barakaten

Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

وسنّت کا پیغام پہچانے کے لئے "مجلس بیرونِ ملک "وغیرہ وغیرہ شعبے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے تحت شب وروز مصروف ِعمل ہیں ۔ جس طرح جسم کے تمام ہی اعضاء افادیت اور اہمیت میں اپنی مثال آپ ہیں ،بالکل ایسے ہی دعوتِ اسلامی کے ان شعبہ جات میں سے ہر ایک اپنا ثانی نہیں رکھتا ،الغرض جس تحریک کا بیج 1981.ءمیں دعوتِ اسلامی کے نام سے بویا گیا ،آج وہ کم وبیش 107 مضبوط ڈالیوں والا سایہ فگن ،تناور پھلدار درخت کا رُوپ دھار چکا ہے جس کی شاخیں 200 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہیں یقیناًان مدَنی کاموں کے لئےایک  خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔

اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں مدَنی عطیّات اِکٹھا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے لہٰذا آج ہی سے بھرپور کوشش کر کے عاشقانِ رسول کی مدنی  تحریک "دعوتِ اسلامی" کے مدَنی کاموں کے لیے اپنی زکوٰۃ،  فطرہ، مدَنی عطیّات، صَدَقات و خیرات وغیرہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں سے بھی اِکٹھا کرنے کی ترکیب بنائیں تاکہ ہمارے مدَنی کام پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ چندہ موجودہ دَور کی اَشَد ترین ضرورت ہے چنانچہ پیارے آقا، دو عالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ غیب نشان ہے، "آخر زمانہ میں دین کا کام بھی دِرہَم و دِینار سے چلے گا۔" (معجم کبیر، ۲۰ / ۲۷۹، حدیث: ۶۶۰)

بعض اسلامی بہنیں مدَنی عطیات اِکٹھا کرنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں حالانکہ دین کی سَر بُلندی کے لیئے چندہ اکٹھا کرنا پیارے آقا و مولا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّت سے ثابت ہے۔ غزوۂ تبوک، مسجدِ نبوی شریف کی تعمیر، بیرِ رُومہ کی خریداری وغیرہ کے مواقع پرآقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے  راہِ خُدا  میں خرچ کرنے کی ترغیب دَلائی ہے۔

عاشقان رسول  اسلامی بہنو! آپ بھی ہمت فرمائیے، جھجک اُڑائیے اور سُنّتوں کو عام کرنےکے لیے خوب خوب مدَنی عطیات اکٹھا کیجئے۔

آیئے ایک حدیثِ پاک آپ کی ترغیب کے لئے سناتی ہوں

نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمايا :بے شک مسلمان امانت دار خازن جسے کسی کو کچھ دینے کا حکم دیا