Share this link via
Personality Websites!
سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رِسالت کی تصدیق کی،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اِس قدر عظیم شخصیت ہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد اگلے اور پچھلے تمام انسانوں میں سب سے اَفضل واَعلیٰ ہیں،آزاد مردوں میں سب سے پہلے اِسلام قَبول کیا اورزندگی کے ہر موڑ پر الله پاک کى رحمت بن کر دنىا مىں تشرىف لانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکاساتھ دےکروفاداری کا حق ادا کیا،2سال7 ماہ خلافت کے فرائض سرانجام دے کر22 جُمَادَی الاُخریٰ 13ھ پیرشریف کادن گزار کر وَفات پائی، اَمیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے نَمازِ جنازہ پڑھائی اور روضَۂ مُبارَک میں گناہگاروں پر شفقت فرمانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پہلوئے مبارَک میں دَفَن ہوئے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اللہ پاک نےقرآنِ کریم میں ایک مقام پر امیرُالمؤمنین حضرتسَیِّدُنا صِدِیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو پرہیز گار فرمایا، چنانچہ
پارہ30سُوْرَۃُ اللَّیْل کی آیت نمبر17 میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ(۱۷) (پ۳۰،اللیل:۱۷)
تَرْجَمَۂ کنزُ العِرْفَان:اورعنقریب سب سے بڑے پرہیزگارکو اس آگ سے دور رکھا جائے گا۔
بیان کردہ آیتِ مُقَدَّسہ میں ’’اَتْقٰی‘‘(یعنی سب سے بڑا پرہیزگار)سے مُراد امیرُالمؤمنین سَیِّدُنا صِدِیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami