Share this link via
Personality Websites!
چلے آ رہے ہیں۔یہ دُعااعلیٰ حضرت،امامِ اہلِسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے بھی’’خُطباتِ رَضَوِیَّہ ‘‘میں شامِل فرمائی ہے۔وہ دُعا یہ ہے:اَللّٰھُمَّ انْصُرْ مَنْ نَّصَرَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّدیعنی اے اللہ پاک! جوہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِین کی مدد کرے تُو بھی اُس کی مدد فرما ۔اے دینِ مصطَفٰے سے محبت کا دم بھرنے والیوں یقینا ً ربِِّ کریم کی مدد جس کے شاملِ حال ہو جائے اُس کا دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہے۔اللہ پاک کی مدد سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہوں گی اور ہمیں اِس کی خبر تک نہیں ہوتی ہو گی۔دُعا کے بعد کچھ اور بھی ہے اوروہ یہ ہے:وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّد یعنی اے اللہ پاک!جو ہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِین کی مدد نہ کرے تُو بھی اُس کی مددنہ فرما ۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ڈرجانے کا مقام ہے۔اللہ پاک جس کی مد د نہ فرمائے گا، یقیناً وہ کہیں کا نہ رہے گا۔ ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ غور کرے کہ وہ اپنے لئے دُعا لے رہی ہے یا بددُعا!ہر وہ کام دِینِ مصطَفٰے کی مدد ہے جس سے اسلام پھیلے،غیر مسلم اسلام میں داخل ہوں اور بگڑے ہوئے مسلمانوں کی اِصلاح ہو۔بس نیکی کی دعوت کی خوب دُھومیں مچائیے،خود بھی دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کیجئے دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیجئےخود بھی سنّتیں سیکھئے اور دوسروں کوبھی سکھائیے اوریوں دِینِ خدا و مصطَفٰے کی خوب خوب مدد کرکے اللہ پاک کی امداد کی خوش خبری پائیے کہ خود اُس کا وعدہ ہے،چنانچِہ
پارہ26 سورۂ محمد کی ساتویں آیت میں ارشادِ پاک ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami