Share this link via
Personality Websites!
لیکن افسوس! ہم سے صرف وَقْت کی قُربانی بھی نہیں دی جاتی۔یاد رکھئے! جو دینِ اسلام کی مدد کرتاہے،اللہ پاک اس کی مدد فرماتا ہے جیسا کہ پارہ 17سُوْرَۃُ الحَجّ کی آیت نمبر 40 میں ارشاد ہوتا ہے:
وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ- (پ۱۷،الحج:۴۰)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور بیشک اللہ اس کیضرور مدد فرمائے گا جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سنا کہاللہ کریم اس کی مدد فرمائے گا جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔ حضرت سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَاللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں:اللہ پاکپر حق ہے کہ وہ اس کی مدد کرے جو اس(کے دِین)کی مدد کرے۔([1])حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں: نبی کی خدمت،عِلْمِ دِیْن پھیلانا، سب اللہ(پاک)کے دِیْن کی مدد ہے۔ ([2])لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھیاللہ کریم کی رِضا حاصل کرنے کی نِیَّت سے دِینِ اِسلام کے پیغام کو عام کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔
دِینِ خداکی مدد کرنے والوں کی مدد کیسے ہوتی ہے؟ان کی مدد کون کرتاہے؟ان کو کیسی ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے؟آئیے ! سنتی ہیں،چنانچہ
پارہ 26سورۂ محمد کی آیت نمبر7میں ارشادہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔
دِینِ مُصْطَفٰے کی مدد کرنے والوں کیلئے دُعائیں تو بُزُرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن صدیوں سے دیتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami