Share this link via
Personality Websites!
وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!شیخِ طریقت امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے بنام ’’ 101 مَدَنی پھول‘‘سےہاتھ ملانے کے چند مَدَنی پھول سنتی ہیں:٭دو اسلامی بہنوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔ہاتھ ملاتے وقت دُرُود شَرِیف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:” یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم“( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) ٭ ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گی اِنْ شآءَ اللّٰه قَبول ہوگی،ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔٭آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے ٭مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ رکاوٹ نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([2])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami