Share this link via
Personality Websites!
داؤدى ىعنى اىک دن چھوڑ کر اىک دن روزہ رکھے ىا مہىنے مىں کم ا ز کم 15روزے اپنى سہولت کے مطابق رکھے ىا پانچ(5) ممنوعہ دنوں کے علاوہ سارا سال روزے رکھے۔(عىدالفطراور10،11،12،13ذُوالْحِجَّةِ الْحَرام کو روزہ رکھنا مکروہِ تحرىمى ہے۔)([1])بہتر :جو ہر پىر شرىف اور جمعرات کا روزہ رکھے(پىر اور جمعرات کا روزہ سُنّت ہے،البتہ جو اپنى سہولت کےمطابق مَدَنى ماہ مىں سات روزے رکھ لے اس کابھى تنظىمی طور پر’’بہتر‘‘مىں شمار ہوگا۔)مناسب:جو ہر پىر شرىف کو ىا مجبورى ہو تو کسی اور دن روزہ رکھے(ىُوں مہىنے مىں چار پانچ روزے ہوں گے۔)(3)یاد رکھئے!نفل روزہ:جان بوجھ کر شروع کرنے سے پورا کرنا واجب ہوجاتا ہے، توڑنے سے قضا واجب ہوگى۔([2])(4)ماں باپ اگر بىٹے کو نَفل روزے سے اس لىے منع کرىں کہ بىمارى کا خطرہ ہے تو والدىن کى فرمانبرداری کرے۔([3])(5) شوہر کى اجازت کے بغىر بىوى نفل روزہ نہىں رکھ سکتى۔([4])
نوٹ: نفل روزوں کى مَدَنى تحرىک میں شامل ہونے والی اسلامی بہنیں مجلس مَدَنی انعامات سےرابطہ فرمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami