Share this link via
Personality Websites!
لمبا ہوگا اور عذاب زیادہ جبکہ غیرحاکم کا حساب کم اور عذاب ہلکا۔اس لیے کہ حکمران ہی سے زیادہ ظُلم ہوتا ہے اور ظالم حاکم اللہ پاک کے وعدے کو توڑ دیتا ہے۔انہی حکمرانوں میں سے (عدل وانصاف کرنے والے)بعض اللہ پاک کے مُقرَّب بھی ہوتے ہیں اور بعض(ظلم وستم کے سبب) بارگاہِ الٰہی سے دُھتکارے ہوئے ہیں۔اللہ پاک کی قسم!تم میں سے جب کوئی شخص پڑوسی کی بکری یا اُونٹ قبضہ میں کرلے تو بڑا خوش ہوتا ہے کہ میں نے پڑوسی کی بکری یا اُونٹ پکڑلیا ہے، حالانکہ ایسوں پر عذاب اُتارنا اللہ پاک کا زیادہ بڑا حق ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی میں نفل روزوں کی مَدَنی تحریک بالخصوص مَدَنی انعامات والوں کے ذریعے جاری رہتی ہے۔آئیے!نفل روزوں کے بارے میں چند مَدَنی پھول سنتی ہیں:
نفل روزوں کے بارے میں چند مَدَنی پھول
(1)فرمانِ مُصطَفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اگرکسى نے اىک دِن نَفل روزہ رکھا اور زمىن بھر سونا اُسے دىا جائے جب بھى اِس کا ثواب پورا نہ ہوگا،اس کا ثواب تو قىامت ہى کے دن ملے گا۔(مسندابى یعلیٰ،۵،/۳۵۳،حدیث: ۶۱۰۴)(2) روزہ سے محبت کرنے والیوں کى تنظىمى دَرَجہ بندى:ممتاز:جوصَوم ِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami