Share this link via
Personality Websites!
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔
مجلس مَدَنی مُذاکرہ
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش107شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شَیْخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے’’عِلْم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حُصُول کا ذَرِیْعہ سُوال ہے۔‘‘کے قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع کیا ہے، جسے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں”مَدَنی مُذاکرہ“ کہا جاتا ہے۔عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال، فضائل و مَنَاقِب،شریعت و طریقت، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ،اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات(Topics)کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شَیْخِ طریقت،امیر ِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُنہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ“کے تحت شَیْخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رِسالوں،وی سی ڈیزاور میموری کارڈز کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرت کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami