Share this link via
Personality Websites!
خدمت میں حاضر ہوتے،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی صحبت سے فیض یاب ہوتے،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ان پرانفرادی کوشش کرتے، اسلام کی خُوبِیاں بیان فرماتے اورانہیں اِسلام کی دَعوَت دیتے۔اس طرح آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے پاس آنے والے کئی لوگوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی اسلام میں داخل کر لیا۔([1])،چنانچہ
شیخ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے”بُڈھا پُجاری“کے صفحہ نمبر11پر فرماتے ہیں:آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی اِنفرادی کوشش سے پانچ(5)وہ حضرات اسلام لائے جن کا شمارعَشَرَۂ مُبَشَّرَہ میں ہوتا ہے۔(یاد رہے!ہر عىب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ دس(10)اَصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جن کے جنّتی ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی انہیں’’عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ‘‘کہتے ہیں۔(بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنت،ص۷۶ ملخصا))
ان کے مبارَک نام یہ ہیں:(1)حضرت سیِّدُناعثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ (2)حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقّاص رَضِیَ اللہُ عَنْہُ(3)حضرت سیِّدُنا طَلحہ بن عُبَیدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ(4)حضرت سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ عَنْہُ(5)حضرت سیِّدُنا زُبیر بن عَوّام رَضِیَ اللہُ عَنْہُ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُنے اسلام کی ابتدا میں اپنے گھر کے صحن میں ایک مسجد بنائی تھی، جہاں وہ قرآنِ پاک کی تلاوَت کرتے اور نماز پڑھا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami