Share this link via
Personality Websites!
اجتماع میں جا پہنچیں۔ تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر ذکرُ اللہ کی صداؤں اور رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے انہیں بَہُت متأثر کیا ۔ اجتماع میں ہونے والے اللہ کے ذکر سے ان کے دل کوبہت سکون ملا ۔وہ دن اور آج کا دن! وہ دعوتِ اسلامی والی بن گئیں ،اس اجتماع میں شرکت سے پہلے مَعَاذَ اللہ وہ بے پردگی جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے انہوں نے مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس پر استقامت حاصل ہے۔
''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں."
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابُوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ خُوش نصیب صحابی ہیں جومَردوں میں سب سے پہلے ایمان لائے، مشہور سیرت نگارحضرت ابنِ اسحاقرَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتے ہیں:آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اِسلام لاتے ہی اس کا اظہاربھی فرمادیا اور اس کی دعوت بھی دینا شُروع کردی ،چونکہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنی قوم میں نہایت ہی نرم دل، لوگوں کے دُکھ درد میں شریک ہونے والے اورسب کی پسندیدہ شخصیت تھے۔آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قُرَیش کی خاندانی شرافت و مقام اور ان کی ہر اچھائی بُرائی کو اچھی طرح جانتے تھے، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ایک مشہور اورخُوش اَخلاق تاجِر بھی تھے، قُریش کےتمام چھوٹے بڑے لوگ علمی و تجارتی خوبیوں اور پاکیزہ صحبت کے سبب آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami