Share this link via
Personality Websites!
صِدِیقِ اکبر کا جنّت میں پُرتپاک استقبال
اسی طرح حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا سے رِوایَت ہے،ہر عىب سے پاک آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:جنت میں ایک ایسا شخص داخل ہوگا کہ تمام جنت والے اسے پکار پکار کر کہیں گے:مَرحَبا! مَرحَبا!یہاں تشریف لائیے، یہاں تشریف لائیے۔امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے بڑے تَعَجُّب سے پوچھا:یارسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!کیا ہم بھی اس شخص کو دیکھ سکیں گے؟تو ہم گناہ گاروں کى شفاعت فرمانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:اے ابوبکر! وہ جنتی شخص تم ہی تو ہو۔([1])
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سنا کہ امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کس قدر خُوش نَصِیب صَحابِی ہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد تمام لوگوں میں سب سے افضل قرار پائے اور خوشخبریاں سنانے والے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو جنت کی خوشخبری ارشاد فرمائی ۔
آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ ہر مقام پر رحم وکرم فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رہے،حتّٰی کہ اللہ پاک نے آسمانوں میں بھی آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نام کے ساتھ ملا دیا،جیساکہ
حضرت سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے رِوایَت ہے،ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی، پس میرا جس آسمان سے گزر ہوا، میں نے وہاں اپنانام لکھا ہوا پایااور اپنے بعد حضرت ابو بکر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام بھی لکھا ہوا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami