Share this link via
Personality Websites!
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! بَیان کردَہ اَحادیثِ مُبَارَکہ سُن کرخُصُوصَاً اُن اسلامی بہنوں کو خَوابِِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے جوفُضُول بیٹھکوں ، مَخْلُوط تَفْریح گاہوں (یعنی ایسی تفریح گاہیں جہاں غیر مرد اور غیرعورتیں جمع ہوتے ہوں،خوب بے پردگی کے ذریعے گناہوں کا بازارگرم ہوتا ہے)،اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے، باربار آئینہ دیکھنے،فلمیں ڈرامے یا موسیقی سے بھرپور پروگرام دیکھنے سننے، مُلْکی وسِیاسِی حالات اورمیچوں پر تَبْصرے کرنے، میچ دیکھنے یا اِن کی تفصیلات سُننے،موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے،نائٹ پیکجز کے ذریعے نامَحرموں سے فون پر باتیں کرنے اور سوشَل مِیڈیا(Social Media) کافضول یا گناہ بھرا اِسْتِعمال کرنے میں وَقْت کی نعمت کو بَرباد کر تی اور گویا دُنیا و آخِرت میں حَسْرَت و شَرمندگی کا سامان کر تی ہیں،حالانکہ اگر یہی وَقْت نماز،روزوں،ذِکْر و دُرُود، تِلاوَت،حَمد ونعت،وَالِدَین کی خدمت،نیکی کی دعوت،قَبْر وآخِرت کے مُعَامَلَات کی تَیَّاری،اَوْلاد کی تَرْبِیَت اور عِلْمِ دِین حاصل کرنے جیسے نیک کاموں میں گزرتا تو یقیناً دُنیا و آخِرت میں اِس کی بَرَکتیں نصیب ہوتیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! یادرکھئے!وَقْتاللہ پاک کی ایک عَظِیْمُ الشّان نعمت ہے،بَروزِ قِیامت جس طرح بندوں سے مُخْتلِف نعمتوں کے بارے میں سُوال ہوگا،اِسی طرح وقت کے بارے میں بھی پوچھا جائے گااوریہ بھی پوچھا جائے گا کہ عُمْر کن کاموں میں گزاری،
چنانچہ پارہ 30سُوْرَۃُ التَّکَاثُر ْکی آیت نمبر 8 میں اللہ پاک کا فرمانِ عالیشان ہے:
ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) (پ۳۰،التکاثر:۸)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔
حضرت علّامہ مَولانا سَیِّدمفتی محمّدنعیمُ الدِّین مُرادآبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اس آیتِ مُقَدَّسَہ کے تحت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami