Share this link via
Personality Websites!
ساری معلومات جاننے کے لیے رِسالہ”آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاجدول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃ طلب کیجئے،خود بھی پڑھئے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھیتُحْفَۃً پیش کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و پیش107شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلس مَدَنی اِنعامات“بھی ہے۔اس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کی طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل بنالیں اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر اسلامی بہن اپنی قبر و آخرت کی بہتری کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami