Share this link via
Personality Websites!
اُٹھ کر ہوسکے تو نمازِ تہجدادا کیجئے۔(5) گھر کی دیگر اسلامی بہنوں کو بھی جگائیے،کاش ! پورا گھر ہی نمازِ فجر کے لئے جاگ جائے۔(6)بعدنمازِ فجر قرآنِ کریم کی3 آیات ترجَمۂ قرآن کنزالایمان کے ساتھ ساتھ تفسیر خزائنُ العرفان،نُورالعرفان یا صراطُ الجنان پڑھ یا سُن کراس کی بَرکتیں لُوٹیے،(7) اِشراق و چاشت کے نوافل بھی ادا کیجئے ۔(8) ناشتے سے فراغت کے بعد گھر کے ضروری کام مثلا صفائی وغیرہ کر لیجئے۔ جامعۃُ المدینہ وغیرہ میں عِلْم حاصل کیجئے(9) ظہر اور عصر کی نمازیں اَدا کیجئے۔(10) نمازِ مغرب کے بعد اوّابین کے نوافل بھی ادا کیجئے اورپھر عشاءکی نماز کے بعد مدرسۃُ المدینہ بالغات میں دُرُسْت تلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھئے اور دیگر ضروری مُعاملات کے بعد جلدی سونے کی عادت بنائیے ،بِلاوجہ زیادہ دیر تک جاگنے سے صبح نمازِ فجرکیلئے اُٹھنے میں سُستی ہوگی ۔(11)اس جَدول کے علاوہ سارا دن فُضُول باتوں سے بچنے کیلئے زبان کی حفاظت کیجئے، (12)فارغ لمحات میں ذِکْرو دُرود کی کثرت کیجئے ،(13)فلمیں ڈرامے اورگناہوں بھرے چینلز دیکھنے کے بجائے خود بھی 100فیصداسلامی”مَدَنی چینل“ دیکھئے اور گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے، (14)اُمّتِ مُسْلِمَہ تک نیکی کی دعوت پہنچانے کی نیّت سے”مدنی دورہ“میں شرکت کی سعادت مل جائے۔اگراس طرح ہم جَدوَل بناکراس پر عمل کریں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ ہمارا وَقْت فُضُول کاموں میں برباد ہونے کے بجائے نیکیوں میں بسرہوگا۔
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارَک وَقْت کی تقسیم کس طرح تھی،وَقْت کا دُرست اِستعمال کیسے ہو؟کم وَقْت میں زیادہ سے زِیادہ دِین کی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے؟عِبادت و رِیاضت کواپنےجدول (Schedule)میں کیسے شامل کیاجاسکتاہے؟جدول کیاہمیّت وفوائدکیا ہیں؟ بزرگانِ دِین کی مبارَک زندگیوں کا جدول کیسا ہوتا تھا، ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنا جدول کیسے بنائیں؟جدول بنانے میں کیا کیا نیّتیں کی جاسکتی ہیں،یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami