Share this link via
Personality Websites!
واقف تھے۔آئیے! وَقْت کےان قَدردانوں کے5اِرْشادات سُن كر نصیحت کے مَدَنی پھول چنتی ہیں، چُنانچہ
وَقْت کے قَدْر دانوں کے ارشادات
(1) اَمِیْرُالْمُؤمِنِینحضرت مولائے کائنات،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخدا رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:یہ دن تمہاری زندگی کے صَفَحات ہیں،ان کو اچّھے اَعمال سے زِینت بخشو۔
(2) مشہور صحابیِ رسول حضرت سیِّدُنا عبدُاﷲ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:میں اپنی زندگی کے گُزرے ہوئے اس دن کے مقابلے میں کسی چیز پر شرمندہ نہیں ہوتا جودن میرا نیک اعمال میں اضافے سے خالی ہو۔
(3) کروڑوں شافعیوں کے عظیم پیشوا حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں ایک مُدّت تکاللہ والوں کی صحبت سے فیضیاب ہوتا رہا، ان کی صحبت سے مجھے دو(2) اَہَم باتیں سیکھنے کو ملیں:(1) وقت تلوار کی طرح ہے، تم اس کو (نیک اعمال کے ذریعے) کاٹو ورنہ (فضولیات میں مشغول کرکے) یہ تم کو کاٹ دےگا،(2)اپنے نفس کی حفاظت کرو ،اگر تم نے اس کو اچھے کام میں مشغول نہ رکھا تو یہ تم کو کسی بُرے کام میں مشغول کر دےگا۔
(4) مشہور مُفَسِّرِِ قرآن امام فخرُالدین رازیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:خدا کی قسم! کھانا کھاتے وَقت تحریری کام یا مُطالَعہ چھوٹ جانے کا مجھے بَہُت افسوس ہوتا ہے کیونکہ وَقت نہایت ہی قیمتی دولت ہے۔ (انمول ہیرے،۱۶ تا ۱۸ملخصاً)
(5)حضرت سَیِّدُنا اِمام ابُو زَکَرِیَّا یَحْیٰ بن شَرَف نَوَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کبھی بھی اپنا وَقْت ضائِع نہ کرتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami