Share this link via
Personality Websites!
کے بجائے اپناہر کام وقت پرکرنے کی عادی ہو تی ہیں اور جوسُستی وکاہلی اور فضولیات میں پڑنے کے سبب اپناہر کام تاخیر سےکر تی ہیں،انہیں شاید وقت کی قدر وقیمت معلوم نہیں ۔بعضوں کے عمل سے توایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا ان کی زندگی کا کوئی مقصدہی نہیں، آئے دن اپنا وقت اور پیسہ لگا کر تفریحی مقامات پر جانا ،سارا سارا دن فلمیں ڈرامے دیکھنا ،کانوں میں ہینڈ فری لگائے گانے سننے وغیرہ کاموں سے تو ایسا لگتاہے کہ جیسےیہ اپنی زندگی کے مقصد کو ہی بُھلا بیٹھی ہیں۔یادرکھئے!ہمیں یہ زندگی اس لیے نہیں دی گئی کہ ہم اس کو دنیا کی رنگینیوں اور موج مستیوں میں گزاریں بلکہ ہمیں اللہ پاک کی عبادت،اس کے احکامات پر عمل کرنے اور اس کی نافرمانی والے کاموں سے بچنے کیلئے دنیا میں بھیجا گیا ہے۔یہ موقع بھی سانسیں باقی رہنے تک ہمیں ملا ہوا ہے۔اللہ کریم ہمیں اپنی زندگی کے اس حقیقی مقصد کو سمجھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یقیناً یہ زندگی چند روزہ ہے، اگر ہم اس کو بے مقصد کاموں میں ضائع کرنے کے بجائے ہر کام کو اس کے وَقْت میں کریں گی ، گُناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں میں گُزاریں گی تو ہماری دنیا بھی اچھی ہوگی اور آخرت بھی بہتر ہوجائےگی ۔ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وَقْت کے بڑے قدردان ثابت ہوئے تو آج تک اُن کے چرچے عوام و خَواص کی زبانوں پر جاری ہیں،مثلاً صَحابَۂ کِرام،اَہْلِ بَیْتِ اَطہار،تابِعین،تَبْعِ تابِعین رِضْوَانُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن، اَوْلِیائے کامِلین، مُحَدَِّثین،مُفَسِّرِین،عُلَمائے دین اور صُوفِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وغیرہ وہ عظیم ہستیاں ہیں کہ جن کا ذِکْرِ خَیْر کرنا ہم اپنے لئے باعثِ سعادت سمجھتی ہیں اور اِن کا نام آتے ہی مُنہ سے اچانکرَضِیَ اللہُ عَنْہُاوررَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہجاری ہوجاتا ہے،کیوں؟اِس لئے کہ وه حضرات وَقْت کی قدر واہمیت سے اچھی طرح
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami