Share this link via
Personality Websites!
استعمال کرتے ہوئے سارا سارا دن ویڈیو گیمز کھیلتی اورایسے فُضُولsms بھیجتی ہیں،جن میں عجیب و غریب مذاق و اَشعار،اخلاقیات کو بگاڑنے والے اور بعض اوقات توایسے غیر شرعی کلمات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے حکمِ کفر لازم آتاہوگا۔مزیدیہ کہ ایسےsmsپڑھ کرمَعَاذَاللہخُوشِی کا اِظہار کرکے دُوسروں کوبھی بھیجتی ہیں۔یادرہے!اس طرح سارادن موبائل فون کا استعمال آنکھیں کمزور ہونے،تعلیمی نقصان ہونے،غور و فکر کی صلاحیت ختم ہونے ،پیسے اور زندگی کے قیمتی لمحات ضائع کرنے کابھی سبب ہے۔ اگر ہمارے پاس موبائل فون ہے تو ہمیں اپنا پیسہ اور قیمتی وقت بچاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ،موبائل فون پر گانے سننے کے بجائےمکتبۃ المدینہ کے بستے سے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شُوریٰ اوردیگر مُبَلِّغِینِ دعوتِ اسلامی کےسُنَّتوں بھرے بیانات،نعت وتلاوت،عِلْمِ دِین سے مالامال رنگ برنگے قِیمتی مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے مہکتے ہوئے مَدَنی مذاکروںوالے میموری کارڈزھدیۃً طلب کیجئے اور توجہ کے ساتھ سُنئے،جی ہاں!عِلْمِ دین کاشوق رکھنے والیوں کے لیے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی طرف سے مختلف ایپلی کیشنز(Applications)بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں،مثلاً”مولانا محمداِلیاس قادِری“،”الحاج عبیدرضاعطاری“،”حاجی محمد عمران عطاری“،”اَوْقاتُ الصَّلٰوۃ(Prayer Time)“،”القرآنُ الکریم“،”رُوحانی علاج“،”مَدَنی انعامات“، ”مَدَنی چینل“،”حج وعمرہ“،”ذہنی آزمائش(کوئزایپلی کیشن)“،”کَلِمَہ اینڈ دُعا“،”تجہیز و تکفین“،”کلامِ اعلیٰ حضرت“اور”مَدَنی قاعدہ“وغیرہ۔ان ایپلی کیشنز(Applications) کے ذریعے بھی معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئے گا۔اِنْ شَآءَاللہ
(3) فضولیات میں وقت برباد کرنا
پیاری پیاری ا سلامی بہنو! جو اسلامی بہنیں وقت کی قدر جا نتی ہیں،وہ اپنا وقت ضائع کرنے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami