Share this link via
Personality Websites!
پیاری پیاری ا سلامی بہنو!وَقْت ضائع کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ انٹر نیٹ بھی ہے۔یاد رکھئے!انٹرنیٹ کے دُرُست استعمال سے جہاں بے شُمار فائدے حاصل ہوتے ہیں،وہیں اس کے غلط اورغیر ضروری استعمال کی وجہ سے کئی نُقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، ان میں سے ایک بہت بڑا نُقصان وَقْت کابربادہونابھی ہے۔بعض اسلامی بہنیں انٹرنیٹ،فیس بُک(Facebook)اورواٹس ایپ (Whatsapp) کی ایسی عادی ہو چکی ہیں کہ ایک لمحے کیلئے بھی موبائل فون نہیں چھوڑتیں ،وقفے وقفے سے اپنے سونے جاگنے،گھومنے پھرنے، کھانے پینے اور دیگر کئی مُعاملات اپنی سہلیوں سے شیئر(Share) کر تی ہیں، بعض نادان تو مختلف مواقع کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر عام کرتی ہیں اور اپنی تصاویر(Pictures)عام کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ ہماری نوجوان نسل (New Genretion) انٹرنیٹ کے غلط استعمال میں اس قدر مشغول ہوچکی ہے کہ وہ اپنے گھنٹوں اس میں ضائع کردیتی ہے ۔ اگر کسی دن استعمال نہ کرسکیں تو عجیب سی بے چینی محسوس کی جاتی ہے اور ٹائم پاس نہیں ہوتا۔ذرا سوچئے! کسی دن قرآنِ پاک کی تلاوت نہ کرسکنے پراس قدر بے چینی اور اُداسِی ہُوئی؟ اِشراق وچاشت یا تہجد کے نوافل ادانہ کرسکنےپراس قدر بے چینی ہوئی؟اے کاش!ہمیں تِلاوتِ قرآن کاذوق وشوق نصیب ہوجائے،اے کاش!ہمیں کثرتِ عبادت کی توفیق نصیب ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! موبائل فون کا ضروری استعمال ضروریات کیلئےہمارامددگار ہے۔مگر ہم نے اسے وقت ضائع کرنے کاشاید ایک آلہ سمجھ رکھا ہے، نوجوان لڑکیاں اس کا غلط اور بے جا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami