Book Name:Zindgi Ka Maqsad

بھی یہ سعادت حاصل ہوئی ہے؟ ٭نیکی کی دعوت دینا دین کا بنیادی فریضہ ہے کیا ہم نے بھی یہ سوچا ہے کہ ہم کس طرح نیکی کی دعوت میں حصہ لے سکتے ہیں؟ ٭تبلیغِ دین کے لیے بڑے بڑے سفر کرنا اسلاف کا معمول تھا، اگر ہم مدنی قافلے میں سفر سے محروم ہیں تواس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں:

کچھ نیکیاں کما لے جلد آخِرت بنا لے

کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زِندَگی کا

(وسائل ِبخشش مرمم، ص۱۷۸)

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!واقعی زندگی کا کچھ بھروسا نہیں، جیسے ہی ہمارے سانسوں کی گنتی مکمل ہوئی ملک الموت آئیں گے اور پھر ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں مل سکےگی۔ شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہخوابِ غفلت سے بیدار کرتے ہوئے اِرشادفرماتے ہیں:

یہ سانس کی مالا اب بس ٹُوٹنے والی ہے

دل آہ! مگر اب بھی بیدار نہیں ہوتا

سنّت کی طرف لوگو! تم کیوں نہیں آ جاتے؟

کیوں سَرْد گناہوں کا بازار نہیں ہوتا؟

(وسائلِ بخشش مرمم:ص۱۶۳)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ٭ہم زِنْدَگی کا مقصد تب ہی پا سکتے ہیں ،جب زندگی بلکہ زِنْدَگی کے ہر ہر لَمْحہ کی قدر کریں۔ ٭ہم زِنْدَگی کا مقصد تب ہی پا سکتے ہیں جب اِس فانی دنیا کے دھوکے میں مُبْتَلا  نہ ہوں، ٭ہم زِنْدَگی کا مقصد تب ہی پا سکتے ہیں جب سونے اورجَوَاہِرات سے زیادہ قیمتی لَمْحَات کی ناقَدْری نہ کریں، ٭ہم زِنْدَگی کا مقصد تب ہی پا سکتے ہیں جب اپنے  شب  وروز کو