Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

تَرْجَمَۂ کنزالایمان: بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے۔

        پیارے پیارےاسلامی بھائیو!معلوم ہوا!شیطان انسان کاکُھلادشمن ہے۔ شیطان  اس دشمنی کے اظہار کے لئے  کئی  حربے اور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ ٭شیطان کبھی رِیاکاری کرواکرنیکیاں برباد کروادیتا ہے۔٭ شیطان کبھی  وسوسے ڈال کرنیکیاں کرنے میں رکاوٹ بنتاہے۔٭ شیطان کبھی مسلمانوں میں دُشمنی اور پُھوٹ ڈلواکرغیبتوں،تہمتوں کے دروازے کھول دیتاہے۔٭ شیطان کبھی  جھوٹ بُلوا کر آخرت کو تباہ کروانے کی کوشش کرتاہے۔ ٭ شیطان کبھی حسد کے کانٹے دِل میں چبھو کر جہنم کی آگ میں پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔  ٭ شیطان کبھی تکبُّر میں مبتلا کر کے اپنی ازلی دُشمنی کا نشانہ (Target) بناتا ہے۔ ٭ شیطان کبھی حُبِ جاہ(یعنی واہ واہ  کی خواہش ) کی ہوس میں  گرفتار کروا کر نیکیوں کو ضائع کرواتا ہے۔٭ شیطان کبھی مسلمان کےدل میں دوسروں کا بُغض وکِینہ (یعنی دل کی چھپی دُشمنی)پیدا کرکے اپنا کام نکالتا ہے۔ ٭ شیطان کبھی ماں باپ کی نافرمانی پر اُبھار کر دنیا وآخرت میں ذلیل کرواتا ہے۔ ٭شیطان کبھی بیماریوں پر  بے صبری و واویلاکرا کرصبر کے بےحساب ثواب سے محروم کرادیتاہے۔٭شیطان کبھی نمازوں سے٭ کبھی فرائض سے٭ کبھی فرض و لازم علم دِین سے دُور کرتا ہے٭ شیطان کبھی تِلاوتِ قرآن سے روکتاہے تو ٭کبھی نیک اعمال کرنے میں سُستی ڈالتاہے۔اَلْغَرَض! شیطان اپنی دشمنی نکالنے کے لیےطرح طرح سے اِنْسان کو گھیرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہمیں اس کے ہر وار سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

شیطان کے خلاف جنگ                                 جاری رہے گی اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئیے! سب سے پہلےشیطان کے ایک ہتھیار ”ریاکاری“کے متعلق سنتےہیں ۔